Surprise Me!

Qabar Per 3 Muthian Mitti Dalna Hakeem Tariq Mehmood Ubqari

2015-09-17 2 Dailymotion

قبرپر3 مٹھیاں مٹی ڈالنا
میرے اللہ کواپنے بندے کی خدمت ، انسانیت کی خدمت اتنی پسند ہے صرف تین مٹھیاں ڈال قبرمیں دفن کرتے وقت ۔
فرمایا قیامت کادن ہوگا ایک بندہ پریشان حال ہوگا اورکوئی بندہ اس کاساتھی نہیں ہوگا۔ اورسب چھوڑ گئے ہوں گے اورچھوڑجائیں گے۔ اوراتنا چھوڑجائیں گے۔ کتابوں میں آتا ہے کہ قیامت کے دن سارے ننگے ہوں گے اورکسی کوخبرنہیں ہوگی کہ یہ ننگا ہے یااس نے کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔ایسی نفسانفسی ہوگی اوربندہ منہ میں انگلی ڈالے گااوراپنا ہاتھ اوراپنا بازو چباڈالے گا ایسی نفسانفسی۔ مائیں اپنے بچوں کو بھول جائیں گی، بہنیں اپنے بھائیوں کو بھول جائیں گی، بیوی اپنے شوہروں کو بھول جائیں گی زندگی کی نفسانفسی کی انتہا ہوگی ۔
ایسے وقت میں کون کام آئے گا۔ ایک ترازومیں نیکیاں تولیں گی اس کی نیکیاں ختم ہوجائیں گی اورعنقریب اعلان ہوگا پکڑواس کو گھیسٹو اس کو اورڈالو جہنم میں۔ اچانک اوپرسے ایک تھیلی گرے گی ، اورتھیلی آئے گی اس ترازو کے اوپر اور ترازوکے اوپرجب تھیلی آئے گی اورترازو جھک جائے گی اوراعلان ہوگا کہ جاتیرے لیے ہمیشہ ہمیشہ کی جنت۔ کہے گایااللہ یہ تھیلی کہاں سے آئی۔ فرمایاجائے گا ایک میت کو دفن کیاتھا اس پرتونے تین مٹھیاں ڈالیں تھی یہ اس کااجر ہے۔