Surprise Me!

Hazrat Gee Apna Murshid K Baray Main Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari

2015-10-05 1 Dailymotion

حضرت جی اپنے مرشد کے بارے میں ۔۔۔
اللہ والوں سنو جب تک تعارف نہ ہو عظمت نہیں آتی، جب تعارف ہوجائے تو پھرعظمت آجاتی ہے۔ حکیم شیرازی صاحب اللہ تعالیٰ انہیں جنت عطا فرمائے، ایک ماہنامہ نکالتے تھے، تذکرہ ۔ ان کاوالد صاحب رحمتہ اللہ سے پرانا تعلق تھا، بلکہ زیادہ پرانا تعلق تھا دادا سے۔ حضرت مدنی رحمتہ اللہ علیہ کی نسبت سے ، ان کے ہاں آناجانازیادہ تھا۔ تومجھے کہنے لگے کہ بابا جی سے بیعت ہوجاتو۔ لمبی کہانی ہے ، میں بیعت ہوگیا۔ لیکن بیعت توہوگیا دونوں ہاتھ پکڑائے، لیکن مجھے مرشد کی عظمت دل میں نہیں تھی، کہ یہ ہے کون۔ عظمت کاپتہ نہیں تھا، بس ٹھیک ہے بیعت ہوگیا۔ جب عظمت میرے اوپرکھلی پھرمعرفت کھلی، جب معرفت کھلی توپھراحساس ہوا کہ میں کون اوروہ کون۔
پھراحساس ہوا اتنی بڑی ہستی، اللہ سے یہ تعلق اورتعارف، اورمدینے ﷺ کایہ عشق، صحابہ اہلبیت اولیاء کایہ ادب اوران کا خود ولایت کامقام یہ ، کہ اپنے آپ کو انہوں نے چھپایاہوا ہے، اتنے اولے اورپردے دیے ہوئے ہیں۔ اچھا ، بوئے گل لے گئی بیرون چمن رازِ چمن، یہ کیفیت پھراحساس ہوا، جب تعارف ہوا اورتعارف ہوا تو عظمت آئی، اورجب عظمت آئی توپھرملا۔