ماہر ارضیات نے 2011 میں اس دریا کو تلاش کیا جس کا 6 کلومیٹر طویل حصہ بہت گرم ہے جس کے باعث یہاں کا پانی ابل رہا ہے۔ ماہر ارضیات کے مطابق کئی مقامات پر دریا کا پاٹ 25 میٹر چوڑا ہے اور 6 میٹر گہرا ہے جس کا پانی چائے بنانے کی حد تک گرم ہے۔ اس میں ایک سیکنڈ تک ہاتھ ڈبونے سے جلد تیسرے درجے تک جھلس جاتی ہے اور اس کا پانی دودھیا سفید ہے جب کہ اس میں گرنے والے جانور فوری طور پر ابل جاتے ہیں۔