سرینگر: جموں وکشمیر حج کمیٹی کے مطابق 14 مئی سے سرینگر ہوائی اڈے سے حج پروازیں از سر نو شروع ہو رہیں ہیں۔ جموں کشمیر حج کمیٹی نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے اور سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے سیول فلائٹ آپریشن شروع کیے جانے کے اعلان کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے، جس سے جموں وکشمیر سے حرمین شریفین روانہ ہونے والے عازمین نے راحت کی سانس لی ہے۔
واضح رہے جوہری پڑوسی ممالک بھارت اور پاکستان کے درمیان تناؤ کے بیچ 7 مئی کو اس وقت سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈہ تمام سول فلائٹ آپریشن کے لیے بند کر دیا گیا تھا جب ہوائی اڈہ بھارتی فضائیہ نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا، اور اس کا براہ راست اثر طے شدہ حج پروازوں پر بھی پڑا۔ تاہم اب 14 مئی کو حجاج کرام کی پروازیں دوبارہ شروع ہونے جا رہی ہیں جس سے عازمین کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔