Surprise Me!

جنگ بندی کے بعد سرحدی رہائشیوں کا تعلیمی و سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کا مطالبہ

2025-05-14 3 Dailymotion

گریز: شمالی کشمیر کے سرحدی قصبے گریز کے باشندوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے علاقے میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کیے جانے کی مانگ کی ہے۔  

گریز کے باشندوں کا کہنا ہے کہ ’’کشمیر کے لوگ امن چاہتے ہیں۔‘‘ انہوں نے وادی کے دیگر علاقوں کی گریز میں بھی اسکولوں اور کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریبی علاقوں میں زندگی معمول پر آ رہی ہے اور بازاروں میں رونق لوٹ آئی ہے۔ گریز کے باشندوں نے حکومت سے پہلگام حملے کے بعد سیاحتی مقامات پر عائد پابندی ہٹانے کی اپیل کی ہے تاکہ مقامی معیشت بحال ہو سکے۔