Surprise Me!

شیلنگ متاثرہ علاقوں کو ’وار اِمپیکٹڈ زون‘ قرار دیا جائے: محبوبہ مفتی

2025-05-20 0 Dailymotion

سرینگر (نیوز ڈیسک) : محبوبہ مفتی نے آپریشن سندور کے جواب میں پاکستان کی شیلنگ، گولہ باری سے تباہ ہوئے جموں کشمیر کے سرحدی علاقوں کو ’’جنگ زدہ زون‘‘ (War Impacted Zone) قرار دینے اور متاثرہ خاندانوں کی باز آبادکاری کے لیے 50 لاکھ روپے معاوضہ دئے جانے کی مانگ کی ہے۔  

سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے شیلنگ کی وجہ سے ہلاک ہوئے شہریوں کو ’’شہید‘‘ کا درجہ دینے کی بھی مانگ کی اور لواحقین کو سرکاری نوکریاں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے لائن آف کنٹرول کے نزدیکی علاقوں خاص کر پونچھ اور کپوارہ اضلاع کا دورہ کیا اور وہاں ہوئی تباہی کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے جموں کشمیر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا: ’’گولہ باری سے خوفزدہ لوگوں کو ابھی تک خاطر خواہ امداد نہیں پہنچائی گئی ہے، بازآبادکاری تو درکنار، لوگ اب بھی سر چھپانے کے لئے ٹینٹوں کے منتظر ہیں۔‘‘