Surprise Me!

کشمیر: چیلنجز سے پُر خانہ بدوش بکروال طبقے کی تاریخی اور ثقافتی ہجرت

2025-05-24 2 Dailymotion

شوپیاں: کشمیر میں صدیوں پرانی روایت کے مطابق بکروال خانہ بدوش ایک بار پھر اپنے مویشیوں کے ساتھ موسمی ہجرت پر نکل پڑے ہیں۔ جموں کے میدانی علاقوں سے وادی کشمیر کی سرسبز وادیوں تک کا یہ سفر نہ صرف ان کی معیشت بلکہ کشمیر کی دیہی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے۔ تاہم اب اوس روایت کو کئی خطرات کا سامنا ہے۔

کھلے آسمان تلے اور دشوار گزار راستوں کا سفر، بارشوں، ژالہ باری اور حادثات کا خوف، طبی سہولیات کا فقدان۔ یہ وہ مشکلات ہیں جو ہر سال ان خانہ بدوشوں کا انتظار کرتی ہیں۔  

حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ سہولیات کے ادھورے وعدے، بغیر انشورنس کے مویشیوں کا نقصان جیسے کئی مسائل سے جوجھ رہے بکروال قبیلوں کی یہ ہجرت اب صرف روایت نہیں بلکہ بقا کی ایک خوفناک جنگ بن چکی ہے۔  

یہ بھی پڑھیں: 

  1. ہمالیہ کے بالائی علاقوں کے اسکولوں کو بہت سے چیلنجز کا سامنا