Surprise Me!

بالی ووڈ حسینہ ہما قریشی نے کیا جموں کشمیر کا دورہ

2025-05-29 3 Dailymotion

ادھمپور: معروف بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کا دورۂ جموں و کشمیر سیاحت میں نئی روح پھونکنے کی ایک کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ہما قریشی نے جمعرات کو صوبہ جموں کے ضلع اودھم پور میں واقع شہرت یافتہ سیاحتی مقامات - پٹنی ٹاپ اور نتھا ٹاپ - کا دورہ کیا۔ قریشی کا جموں کشمیر کا یہ دورہ ایک ایسے اور نازک وقت میں ہوا ہے جب سیاحتی سرگرمیاں گزشتہ ماہ پہلگام میں پیش آئے دہشت گرد حملے کے بعد ماند پڑ گئی ہیں۔

ہما قریشی کی موجودگی کو مقامی حلقوں خاص کر سیاحت سے جڑے افراد ایک مثبت پیغام کے طور پر دیکھ رہے ہیں،  جس سے انہیں امید ہے کہ جموں و کشمیر میں سیاحوں کے اعتماد کو بحال کیے جانے میں مدد مل سکتی ہے۔