Surprise Me!

کشمیری خواتین میں انڈے دانی کے کینسر کے بڑھتے کیسز

2025-05-29 2 Dailymotion

سرینگر: وادی کشمیر میں اوورین کینسر اب صرف 50 برس سے زائد عمر کی خواتین تک ہی محدود نہیں رہا، بلکہ یہ مرض تیزی سے نوجوان اور غیر شادی شدہ خواتین کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) سرینگر میں شعبہ آنکالوجی کی سربراہ ڈاکٹر شمیمہ وانی کے مطابق اسپتال میں داخل اوورین کینسر کے 70 فیصد مریض جواں سال خواتین ہیں۔

ماہرین اس اضافے کی وجوہات میں تاخیر سے شادی، موٹاپا، ہارمونی ادویات، طرز زندگی اور خوراک میں تبدیلی کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔  ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ زیادہ تر مریض اسٹیج تھری میں علاج کے لیے آتے ہیں، جبکہ اس وقت علاج مشکل ہو جاتا ہے۔  

کشمیر میں گائناکالوجیکل کینسرز کے کیسز میں مسلسل اضافہ ماہرین کے لیے تشویش کا باعث بن چکا ہے۔