Surprise Me!

کشمیری نوجوانوں کو رہا کیا جائے: ایم ایل اے کی امیت شاہ سے اپیل

2025-05-30 8 Dailymotion

پلوامہ: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ایم ایل اے وحید الرحمان پرہ نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے اپیل کی کہ وہ مختلف جیلوں میں بند کشمیری نوجوانوں کو رہا کرنے کی ہدایت جاری کریں۔

ایم ایل اے نے کہا ’’ہمیں امید ہے کہ امیت شاہ جموں و کشمیر کے نوجوان قیدیوں کی رہائی کو ترجیح دیں گے۔‘‘ پرہ نے ان باتوں کا اظہار جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔

یاد رہے کہ امیت شاہ جموں و کشمیر کے دورے پر ہیں اور گزشتہ شام نے راج بھون، جموں میں امرناتھ یاترا کی سیکورٹی کا جائزہ لیا اور آج پونچھ کا ممکنہ طور پر دورہ کریں گے۔