Surprise Me!

کشمیر کے باغات میں اڑتے ڈرون، باغ مالکان کیلئے نئی امید

2025-05-31 2 Dailymotion

اننت ناگ (دین عمران) : کشمیر کی زرعی اراضی اور باغات میں اب ڈرون اڑتے نظر آئیں گے۔ اور اب اسپرے آسمان سے ہوگا! محکمہ زراعت نے فصلوں پر مؤثر، کم خرچ اور تیز رفتار اسپرے کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کا تجربہ شروع کر دیا ہے۔

جہاں کسان اس ٹیکنالوجی سے کافی خوش نظر آ رہے ہیں وہیں ان کا ماننا ہے کہ یہ ان کے لیے بجٹ سے باہر ہے۔ اور وہ حکومت سے سبسڈئزڈ ریٹس پر ڈرون فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ادھر، محکمہ زراعت کو امید ہے کہ اس جدید پہل سے نہ صرف اسپرے کا عمل مؤثر بنے گا، بلکہ کسانوں کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

ڈرون - جو کل تک جنگ و جدل کی علامت تھے، آج کشمیر کے کھیتوں میں اُمید کے بیج بو رہے ہیں۔ یہ مشینیں تباہی نہیں، بلکہ فصلوں کی حفاظت اور کسانوں کی خوشحالی کا پیغام لے کر فضاؤں میں اُڑتی نظر آئیں گی۔