شوپیاں: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں اس وقت ہندو مسلم بھائی چارے کی ایک اور دل چھو لینے والی مثال سامنے آئی، جب 70 سالہ کشمیری پنڈت مکھن لال رینہ کے انتقال پر مقامی مسلمان غم کی اس گھڑی میں ہندو کنبے کے ساتھ شریک ہوئے اور آخری رسومات میں بھرپور انداز سے حصہ لیا۔
یہ واقعہ ضلع کے زینہ پورہ علاقے میں پیش آیا، جہاں مکھن لال برسوں سے مقیم تھا۔ نا مساعد حالات کے دوران مکھن لال نے کشمیر کو ترک نہیں کیا اور یہیں پر زندگی گزارنے کا فیصلہ لیا تھا۔
مکھن لال رینہ کے آخری رسومات میں مسلمانوں کی شرکت، کشمیر کی اُس روح کی یاد دہانی ہے، جو محبت اور احترام پر قائم ہے۔