Surprise Me!

ادھمپور کے ہرن اب ہیٹ ویو میں بھی محفوظ

2025-06-02 2 Dailymotion

ادھمپور: صوبہ جموں کے ادھم پور ضلع میں ’’ٹنڈے رکھ ریسکیو ڈئیر پارک‘‘ میں زخمی اور نایاب ہرنوں کے لئے گرمی سے بچاؤ کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پارک میں ہر دو گھنٹے بعد ہرنوں پر پانی چھڑکا جاتا ہے اور 24/7 پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی  ہے۔

بیس سال پرانے اس پارک میں فی الحال 37 ہرن ہیں، جن میں کچھ نایاب نسلوں کے ہرن بھی شامل ہیں۔ ماہر ویٹرنری ٹیم ہفتہ وار چیک اپ کرتی ہے، جبکہ محکمہ وائلڈ لائف کا عملہ مسلسل نگرانی کرتا ہے۔ خصوصی چارے اور شیڈز کے ذریعے ہرنوں کی صحت کا خیال رکھا جاتا ہے۔