Surprise Me!

کشمیر کی مویشی منڈیوں میں گہما گہمی

2025-06-05 4 Dailymotion

سرینگر: عیدالاضحی کی آمد آمد ہے۔ سرینگر سمیت کشمیر بھر میں مویشی منڈیاں خریداروں سے بھر گئی ہیں۔ سرینگر کی مرکزی مویشی منڈی عیدگاہ میں ہزاروں لوگ روزانہ قربانی کے جانور خریدنے آ رہے ہیں۔

خریداروں کا دعویٰ ہے کہ اس سال مہنگائی کے باعث جانوروں کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں، جس سے وہ اس سنت ابراہیمی (علیہ السلام) سے محروم ہو سکتے ہیں، تاہم مویشی فروشوں کا ماننا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال قیمتیں کم ہو گئی ہیں۔  

سرینگر کی عیدگاہ منڈی میں گرچہ مختلف اضلاع سے بیوپاری بھیڑ، بکریاں اور دوسرے جانوروں کو لے کر آئے ہیں تاہم گزشتہ برسوں کی طرح عیدگاہ منڈی میں بیرون وادی خاص کر راجستھان کے ’کاجو وال‘ نامی بھیڑ کی قسم قربانی کے لیے زیادہ پسند کی جاتی ہے۔