سرینگر: ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم، کشمیر، مسرت الاسلام نے ہاتھ سے تیار کردہ مصنوعات کے نام پر مشین سے بنی دستکاری مصنوعات کی فروخت کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ایسا عمل ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘‘
انہوں نے کویت سے ایک جعلی قالین کی شکایت کا حوالہ دیا جس کے بعد شوروم کی رجسٹریشن منسوخ، ڈیلر کو بلیک لسٹ اور فوجداری مقدمہ درج کیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ محکمہ جعلی نیٹ ورکس کو بے نقاب کرنے کا بھی عزم رکھتا ہے۔ وہ GI لیبلنگ اور QR کوڈز کے ذریعے صارفین کو اصلی اور جعلی میں فرق کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔