Surprise Me!

کولگام انکاؤنٹر کے بیچ پولیس نے انجام دیا ریسکیو آپریشن

2025-08-07 2 Dailymotion

کولگام: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے اکہال جنگلات میں جاری انکاؤنٹر کے دوران جموں و کشمیر پولیس نے ایک قابل ستائش ’عوام دوست‘ کارروائی انجام دیتے ہوئے کامیاب ریسکیو کارروائی کی۔  

کولگام پولیس نے فائرنگ کے شدید تبادلے کے بیچ انکاؤنٹر سائٹ کے قریب رہنے والے درجنوں مریضوں، بزرگوں، خواتین اور بچوں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات تک منتقل کیا ریسکیو کیے گئے افراد نے کولگام پولیس کے اس اقدام کی تعریف کی اور جلد امن کی بحالی کی امید ظاہر کی۔

یاد رہے کہ جمعہ کو شروع ہوا یہ انکاؤنٹر آج ساتویں روز بھی جاری رہا اور اس اس آپریشن میں اب تک دو ملی ٹنٹس کو ہلاک کیا گیا جبکہ چھ فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔