کولگام (فیاض لولو) : جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں جاری اینٹی ٹیرر آپریشن جمعہ کو آٹھویں روز میں داخل ہوا۔ گزشتہ جمعہ سیکورٹی ایجنسیز کو ضلع میں دیسر علاقے کے اکہال جنگلات میں ملی ٹنٹس کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو محاصرے میں لیا۔
آپریشن کے دوران ملی ٹنٹس اور فورسز کے مابین کئی بار گولیوں کا تبادلہ بھی ہوا تاہم ابھی فورسز نے ابھی تک طرفین کے مابین جانی نقصان کے بارے میں مکمل بریفنگ فراہم نہیں کی ہے۔ ادھر، جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب گولہ باری اور دھماکوں کی آوازیں سن گئیں جبکہ صبح سے فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا ہے حکام کا کہنا ہے کہ علاقہ محاصرے میں اور آپریشن آخری مراحل میں ہے۔
سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کو محفوظ طریقے سے مکمل کرنے اور علاقے میں حالات معمول پر لانے کی سخت کوششیں جاری ہیں، وہیں عوامی تحفظ کو برقرار رکھنے کے لئے مریضوں، خواتین اور بزرگوں کو کامیاب ریسکیو آپریشن کے ذریعے محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا ہے۔