Surprise Me!

کشمیر، اکہال انکاؤنٹر 11ویں روز بھی جاری

2025-08-11 1 Dailymotion

کولگام: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں اکہال جنگلات میں جاری انکاؤنٹر پیر کو گیارہویں روز بھی جاری رہا۔ پیر کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ گرچہ مقامی باشندوں کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب گولہ باری کا سلسلہ تھم گیا تھا تاہم آج صبح پھر گولیوں کی گن گرج سے علاقہ دہل اٹھا۔

قابل ذکر ہے کہ یکم اگست کو شروع ہوئے اس انکاؤنٹر میں اب تک دو فوجی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ آپریشن کے دوران اب تک ایک ملی ٹنٹ کو بھی ہلاک کیا جا چکا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن وادی کشمیر کا اب تک کے طویل آپریشنز میں سے ایک ہے جو ااج مسلسل گیارہویں روز بھی جاری ہے۔