کولگام : ضلع کولگام کے گھنے اور دشوار گزار جنگلات، اکہال، میں چھپے ملی ٹنٹس کے خلاف جاری آپریشن بدھ کو تیرہویں روز میں داخل ہو چکا ہے۔ فوج، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کا یہ مشترکہ آپریشن یکم اگست 2025 کو شروع ہوا تھا۔ سیکورٹی فورسز کو اکہال جنگلات میں ملی ٹنٹس کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد علاقے میں آپریشن شروع کیا گیا۔
گرچہ گزشتہ دو روز کے دوران علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ تھم چکا ہے، جس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ آپریشن آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ تاہم حفاظتی اہلکاروں کی جانب سے ایس او پیز کے عین مطابق تلاشی کارروائی اور سینیٹائزیشن کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ انکاؤنٹر میں اب تک ایک ملی ٹنٹ کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ آپریشن کے دوران دو فوجی اہلکار بھی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوئے جن کا سرینگر اسپتال میں علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔