Surprise Me!

درسی کتابوں میں تاریخ کو تبدیل کرنا سیاسی مداخلت: عمر عبداللہ

2025-08-19 2 Dailymotion

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے این سی ای آر ٹی (NCERT) کی جانب سے تاریخی واقعات کو مسخ کرنے کی کوششوں کو ’’تاریخ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ‘‘ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’تاریخی واقعات کو سیاسی رنگت دینے کی کوششیں بے سود ہیں، طلبہ کو اصل تاریخ سے واقف کرائیں تاکہ وہ از خود اپنے زاویے سے ماضی سے با خبر ہو سکیں۔‘‘

عمر عبداللہ نے سرینگر میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’طلباء کو تاریخی حقائق ایمانداری سے پڑھائے جائیں تاکہ وہ خود اپنی ایک رائے قائم کر سکیں۔‘‘ عمر عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار سرینگر کے شیر کشمیر کنونشن سنٹر میں محکمہ تعلیم کی جانب سے منعقدہ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی-2020) پر منعقدہ ایک سیمنار کے حاشیہ پر صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔

یاد رہے کہ این سی ای آر ٹی (NCERT) نے نظرثانی شدہ نصاب میں کئی تبدیلیاں کی ہیں جن کے بارے میں غیر بھاجپا سیاسی جماعتوں کی جانب سے تاریخ کو مسخ کرنے کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔