Surprise Me!

تین دہائیوں کا طویل ترین انکاؤنٹر، کولگام کے اکہال جنگلات میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن بارہویں روز میں داخل

2025-08-12 0 Dailymotion

کولگام، جموں وکشمیر (فیاض احمد لولو) : کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام کے گھنے اور دشوار گزار اکہال جنگلات میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن آج اپنے بارہویں دن میں داخل ہو گیا ہے، جسے حالیہ تین دہائیوں کا سب سے طویل اور پیچیدہ انکاؤنٹر قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ آپریشن 1 اگست 2025 کو اس وقت شروع ہوا جب فورسز کو اطلاع ملی کہ جنگلات میں عسکریت پسندوں کا ایک گروہ روپوش ہے۔ تفصیلات کے مطابق، فوج، سی آر پی ایف، اور جموں کشمیر پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر ایک بڑے پیمانے پر تلاشی اور تصادم آرائی کا آغاز کیا گیا۔ 

اس دوران جدید ترین ٹیکنالوجی، بشمول ڈرونز، ہیلی کاپٹرز اور گراؤنڈ بیسڈ سرویلنس سسٹمز کا استعمال کیا گیا تاکہ گھنے جنگلات میں موجود عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے۔ اس طویل آپریشن میں دو فوجی اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ جب کہ چھ فوجی جوان شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا جا چکا ہے، جب کہ دیگر کی تلاش بدستور جاری ہے۔